جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

دونوں رہنمائوں نے قانون سازی و پارلیمانی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِاعظم  شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کو ایوان کی کارروائی احسن انداز سے چلانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنمائوں نے قانون سازی و پارلیمانی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جرم

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

ملزم آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں ایک قیدی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ واقعہ 29 اگست کو جیل کی چکر مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی آتش حسین نے اپنے ساتھی قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اس پر کٹر سے حملہ کر دیا۔ آتش حسین نے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انجم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی قیدی کا فوری طور پر طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں جیل حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

 جیل انتظامیہ نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

بنگلہ دیش کوجیت کیلئے 185رنز کا ہدف، پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 

پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 12 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی نے میچ کا رخ بدل دیا۔

 پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ختم ہوئی۔ بنگلادیش کو میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سلمان علی آغا نے پاکستان کی جانب سے 47 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے لیے لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑی شراکت داری کرنے سے روکا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’ویر زارا‘ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ 

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی اور پاکستانی کے درمیان محبت کی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

'ویر زارا نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی اور دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll