جی این این سوشل

دنیا

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10افراد ہلاک، 10 لاپتہ

امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10افراد ہلاک، 10 لاپتہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جکارتہ: انڈونیشیا کے علاقے پیسیسیر سیلاتن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

شنہوا کے مطابق پیسیسیر سیلاتن میں ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ ڈونی گسریزال نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 20,000 سے زیادہ گھر زیرآب آگئے اور 8پل ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی دیہاتوں کو ملانے والی سڑک تک رسائی منقطع ہو گئی اور مقامی لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بارش ابھی بھی جاری ہے امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں اور طوفانی بارشوں کے درمیان سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو نکال رہے ہیں۔

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کی مقامی صنعتکاروں کو سستی بجلی دینے کی پیشکش

حکومت نے مقامی صنعتوں کو اپنی پیدا کردہ بجلی کی پیشکش کرتے ہوئے ،پانچ ہائیڈرو پاور پلانٹس سے قریبی صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ماڈل بھی متعارف کرا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت  کی مقامی صنعتکاروں  کو سستی  بجلی دینے کی پیشکش

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں معاشی اقدامات کوفروغ دینے کے لیے مقامی صنعتوں کوبجلی دینے کی پیشکش کردی،

پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) نے صنعتوں کاروں سے تجاویزبھی طلب کرلی ہے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مقامی صنعتوں کو اپنی پیدا کردہ بجلی کی پیشکش کرتے ہوئے ،پانچ ہائیڈرو پاور پلانٹس سے قریبی صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ماڈل بھی متعارف کرا دیا ہے۔ مچئی، شیشی، جبوڑی، کروڑہ اور رنولیا کی 43.5 میگاواٹ بجلی سے مقامی صنعت کوبہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا حکومت نے وہیلنگ پراجیکٹ کے ذریعے پہلے سے ہی 18 میگاواٹ بجلی دی ہے،مقامی صنعتوں کومذید 43 میگاواٹ بجلی دینے سے معاشی ہداف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی لہذا صوبائی حکومت کا فیصلہ ہے کہ صوبے میں معیشت کومستحکم کرنے کے لیے مقامی صنعتوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ضروری ہے، اب 43 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کودینے کی بجائے مقامی سطح پر تقسیم ہوگی۔جس کے مثبت نتائج بہت جلد سامنے آئینگے۔

صنعت کار عاطف شہزاد نے جی این این کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 43 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈمیں دینے کے بجائے صنعت کاروں میں تقسیم کرناخوش آئنداقدام ہے،حکومت کوزبانی جمع خرچ کی بجائے عمل قدامات کرنے چائیے،اس اقدام سے نہ صرف مقامی صنعتوں کو فائدہ ہو گا ،بلکہ انڈسٹریل کا پہیہ بھی چلے گااورروزگار کے مواقع بھی پیداہونگے۔

صنعت کاروں کے مطابق اس وقت ہماری صنعتیں انتہائی برے حالات میں ہیں،کارخانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ بجلی کی ہائی کاسٹ ہے،جب آپکی کاسٹ زیادہ ہو،تو پھر اس کے لیے نہ صرف انڈسٹریل چلانا ناممکن ہوتا ہے بلکہ اس کے اثرات معاشرے پر پڑتے ہیں اور اس سے بے روزگاری اوربداعتمادی میں اضافہ ہوجاتاہے،لہذا حکومت کوچاہیے کہ ہماری صنعتوں کو پروموٹ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

یہ وہ صوبہ ہے جس میں افغانستان بارڈرکی وجہ سے اکثراوقات بدامنی کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے ہیں، صنعتوں کو کم قیمت پر بجلی دینے سے صنعت کارآسانی کیساتھ اپنا کام کرینگےاوراس سے صنعت کاپہیہ چلے گا ،جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی۔

صنعت کاروں کاحکومت سے شکوہ ہے کہ اس وقت ہر صنعت کے لیے لگائے گئے بجلی کے ٹرانسفارمر پر وفاقی حکومت نے بجلی کے علاوہ فکسڈچارج بھی عائد کر دئیے ہیں، کارخانہ مکمل بند ہونے کی صورت میں بھی فکسڈچارجزدینے پڑرہے ہیں۔ جو صنعتیں بند ہیں ان کو بھی پیسکو والے بھار ی برکم بل بھجواارہے ہیں جو زیادتی ہے۔

صوبائی حکومت کو چاہیے کہ سب سے پہلے ہمیں سستے ریٹ پربجلی دیکر بعد میں دوسرے صوبوں میں تقسیم کی جائے،وفاقی حکومت کی مہنگی بجلی نے ہمارا جینا محال کیا ہوا ہے ،صنعتوں کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے سستی بجلی کی فراہمی بہت جلد ضروری ہے ،صوبائی حکومت اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں امن و امان پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے،تاکہ صنعت کاربغیر خوف کے اپناکام جاری رکھ سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیدرلینڈ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

حافظ سعد حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ میں  مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور ان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف ہالینڈ کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں پر لوگوں کو مشتعل کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ محمد اشرف جلالی پر اپنے پیروکاروں سے وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی پر پیروکاروں کو وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈچ عدالت اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر بھی اسی طرح کا مقدمہ چلا کر انہیں سزا سنا چکی ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وائلڈرز نے کہا کہ ’’اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، میں اس عدالت سے ایک مضبوط سگنل بھیجنے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک میں فتویٰ طلب کرنا ناقابل قبول ہے۔‘

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم، باہمی قانونی معاونت کے لیے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں افراد کٹہرے میں پیش نہیں ہوئے۔ نہ ہی کسی آدمی کے پاس قانونی نمائندگی موجود تھی۔

واضح رہے کہ گیرٹ وائلڈرز نے اگست 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ستمبر میں، نیدرلینڈ ججوں نے خالد لطیف کو وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد وائلڈرز نے مقابلہ منسوخ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت کا فیصلہ 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت

ھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے  دعوت

اسلام آباد: پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرات تجارت اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر تجارت کو دعوت۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرات تجارت اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وزیر تجارت کو دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت ایس سی او فریم ورک کے تحت دی گئی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں 12-13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

 خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ ازبکستان، بیلاروس، چین، تاجکستان اور دیگر کو ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، ایس سی او ممالک کے وزرائے تجارت اور معاشی امور شرکت کریں گے۔

اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون پر مشاورت ہوگی، وزارتی اجلاس کی تجاویز کو سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll