جی این این سوشل

پاکستان

آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدر کے لیے ووٹ دیا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

مضبوط صدر مضطوط پاکستان کی ضمانت ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدر کے لیے ووٹ دیا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدر وفاقی اکائی کی علامت ہے۔آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدر کے لیے ووٹ دیا ہے۔

سابق صدر نے اپنے اختیارات وفاق اور صوبوں کو تفویض کرکے مملکت کے استحکام کیلئے خدمت کی شاندار روایت قائم کی۔

انہوں نے ہفتہ کو صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ملک میں قومی، ثقافتی بین النسل ہم آہنگی کی روایات کا امین اور علامت ہوتا ہے۔ مضبوط صدر مضطوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

اس لیے ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو غیر مشروط طور پر صدارتی ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے سابق صدر کے طور پر اپنے اختیارات پالیمنٹ اور صوبوں کو تفویض کرکے تاریخ رقم کی،جس سے صوبوں اور وفاق میں اعتماد اور استحکام کا رشتہ مضبوط ہوا۔

تجارت

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

ڈنمارک نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کاروباری وفد نے وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ 

وفاقی وزراء نے کہا کہ معدنیات کے وسیع ذخائر کے باعث اِس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کا اہم کاروباری شراکت دار ہے اور معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر مزید مہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

معاشی عدم استحکام کے باعث  روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

گزشتہ ہفتے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا لیکن اب  کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے ، آج کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 278.54روپے  سے بڑھ کر  278.64روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہا   ،یوور 23 پیسے مہنگاہوکر 308.51  روپے ،برطانوی پاؤنڈ  ایک  روپے مہنگاہوکر 366.54 روپے  کا ہو گیا جبکہ یو اے ای درہم 76.16 روپے پر اور سعودی ریال 74.37 روپے پر برقرار رہا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں  کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 204 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 283 کی سطح پر بند ہوا ،آج 15 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شئیرز  کا کاروبار ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔    
ماہانہ بنیادوں پر پیاز 23.62 فیصد مہنگے ہوئے،ماہ اگست میں انڈے فی درجن 12.39 فیصد مہنگے ہوئے،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12.25 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر دال چنا 4.55 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں آلو کی قیمت 2.90 فیصد تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں دال مونگ 2.83 فیصد تک مہنگی ہوئی،تازہ اور خشک دودھ بالترتیب 1.27 اور 1.20 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں پر لگنے والا ٹیکس 168.79 فیصد بڑھا،سٹیشنری کی قیمت میں 5.08 فیصد تک اضافہ ہوا،ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں 1.35 فیصد تک اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گھی ،گوشت ،چاول، دال ماش،مصالحہ جات بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13.10 فیصد سستے ہوئے،ایک ماہ میں ٹماٹر 8.09 فیصد تک سستے ہوئے ، آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 3.40 فیصد کمی ہوئی،ماہ اگست میں دال مسور 0.75 فیصد تک سستی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گندم،بریڈ،سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll