جی این این سوشل

تجارت

زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ

ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔

جاری مالی سال کے اغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

گزشتہ سال جون کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 5.124 ارب ڈالر ہو گیا۔

دنیا

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوا نیو گنی کے جزیرہ بوگین ویل میں پیر کی صبح ایک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ڈی پی اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ٹوکاکا کے قریب تھا جو کہ بوکا سے 178 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 ستمبر کو رحیم یار خان این اے۔171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll