جی این این سوشل

علاقائی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور میں فار پبلک سیفٹی سنٹر کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کا لاہور میں فار پبلک سیفٹی سنٹر   کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹان کا دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اتوار کے روز کئے گئے اس دورے میں ایس پی ماڈل ٹان ڈویژن احمد زونیر چیمہ اور دیگر افسران بھی وہاں موجود تھے۔

متعلقہ افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری کام کے بارے میں  بریفنگ دی، ڈاکٹر عثمان انور نے زیرِ تکمیل کاموں کو اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹان میں شہریوں کو بہترین ماحول میں پولیسنگ سروسز فراہم کی جائیں گی، سنٹر فار پبلک سیفٹی میں خواتین شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو بہترین ماحول میں خدمات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان  نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ  لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے،ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی، زاہد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ، فی تولہ سونہ 1400 روپے سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2481ڈالر کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ  دو روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو گئی ہے، دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll