جی این این سوشل

دنیا

چین کی ڈیزاسٹر وارننگ ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے، ژانگ زنگ ینگ

بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے مفاد میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کی ڈیزاسٹر وارننگ ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے، ژانگ زنگ ینگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیجنگ: چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن میں سائنس اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ زنگ ینگ نے قبل از وقت وارننگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چائینیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس (سی پی پی سی سی) کے سالانہ اجلاسوں کے دوران کہا کہ میٹرولوجی کی کوئی سرحد نہیں ہے اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے مفاد میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے رپورٹ کیا کہ ان کی تجویز ایشین ڈیزاسٹر وارننگ سینٹر اور پارٹنرشپ الائنس کے قیام کی وکالت کرتی ہے، جس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو والے ممالک میں قبل از وقت وارننگ سسٹم کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) نے رپورٹ کیا کہ چین موسم ، آب و ہوا کی پیشین گوئی، آفات کی شناخت، خطرے کی تشخیص اور نظام کی ترقی میں اپنی مہارت اور حل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

اسلام آباد: یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور دیگر معززین بھی شریک ہیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

نوٹیفکیشن کےمطابق  ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ۔  

نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائدکردی گئی،  ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائدکردی گئی، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔  

نوٹیفکیشن کےمطابق  ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی، ہسپتالوں  ،لیبارٹریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور علات کی خریداری ہو سکے گی ۔ 

 وزارت خزانہ  کی جانب سے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے   نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll