جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف زرداری سےملاقات

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف زرداری سےملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اتحادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں قائدین متفق ہوئے کہ عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی پھر درخواست کر دی۔

 

جرم

لکی مروت میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بھائی خود بھی پولیس کانسٹیبل تھا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق

لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے گھر پر حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود اباخیل میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کے 2بھائیوں کو گولیاں لگیں۔ دونوں بھائیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بھائی خود بھی پولیس کانسٹیبل تھا۔ ایس ایچ او شفقت اللہ خان اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے اور اس لیے وہ محفوظ رہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لکی مروت میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کراچی : آج پورے ملک میں یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے دوارکا آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش دے کر اپنی بہادری کا لوہا منوایا تھا۔ اس تاریخی کامیابی کی یاد میں آج ہم یوم بحریہ منا رہے ہیں۔

1965 کی جنگ میں جب بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک بحریہ نے بھی دشمن کا مقابلہ کیا۔ خاص طور پر دوارکا آپریشن، جو کہ کراچی سے تقریباً 350 کلومیٹر دور واقع تھا، پاک بحریہ کی شجاعت کا مظہر بنا۔ 

دوارکا میں بھارتی فوج کا ایک اہم ریڈار سٹیشن تھا جو بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کر رہا تھا۔ پاک بحریہ نے اس ریڈار سٹیشن کو تباہ کرنے کے لیے ایک بہادرانہ آپریشن انجام دیا۔ 

پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے بغیر کسی ریڈیو سگنل کے دشمن کی طرف پیش قدمی کی اور دوارکا کے ریڈار سٹیشن کو چند ہی منٹ میں تباہ کر دیا۔ اس آپریشن سے نہ صرف دشمن کو نقصان پہنچا بلکہ پاکستانی فضائیہ کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ 1965 کی جنگ سے لے کر آج تک پاک بحریہ نے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے شہداء کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ پاک بحریہ ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بہادر سمندری محافظوں کی عظیم قربانیوں و بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اوروطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے اطراف میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  جلسہ گاہ کے اطراف  میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔

تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll