جی این این سوشل

پاکستان

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ کو خط ارسال کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: سابق صدر عارف علوی کو کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ کو خط ارسال کیا ہے۔


سابق صدر کے پنشن ایکٹ کے شیڈول پیرا B-2 میں کہا گیا ہے کہ صدر کے ریٹائر ہونے پر انہیں سرکاری گھر الاٹ کیا جائے گا، اس طرح سابق صدر عارف علوی کو رہنے کے لیے رہائشی مکان دیا گیا ہے۔

تفریح

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بالی وڈ کے  مقبول ترین جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی، رپورٹ کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش 8 ستمبر کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔ مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی جلسے کے لیے روانہ

وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں، ترجمان گنڈا پور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی  جلسے کے لیے روانہ

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور دیر ہونے کی وجہ سے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اسلام آباد کے لیے نکل گئے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلے مختلف قافلے صوابی کے مقام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں سے تمام قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سنگجانی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

دوسری طرف پشاور میں موٹروے ایم ون پر اسلام آباد جلسے کیلئے جانے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے میں شامل فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے اطراف میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  جلسہ گاہ کے اطراف  میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔

تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll