تجارت
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
برائلر مرغی کی قیمتوں میں مسلسل تین دن کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ انڈوں کا 148 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رہا۔
تفصیلات کے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
مارکیٹ میں چکن کی قیمت میں19 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے اور اس طرح مرغی کا گوشت 320 روپے سے بڑھ کر 339 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 226روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 234 روپے فی کلو جاری ہے۔اس کے علاوہ فارمی انڈوں کا 148 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے ۔ انڈوں کی پیٹی 4320 روپے کی ہو گئی۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
جرم
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی،پولیس
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
دنیا
نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت
ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں افرادنےاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
علاقائی 2 دن پہلے
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی