کھیل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 30ویں میچ میں دونوں ٹیمیں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 30ویں میچ میں دونوں ٹیمیں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان (سی اینڈ ڈبلیو)، یاسر خان، طیب طاہر، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی شامل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (ج)، عمیر بن یوسف، لوری ایونز (وکٹ)، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد، عثمان طارق شامل ہیں ۔
پاکستان
پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی
بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ہونے والی نجکاری کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی بڈنگ کی تقریب میں بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دس ارب روپے کی بولی لگا دی جس نے پی آئی اے کی انتظامہ کو پریشان کر دیا۔
تقریب منعقد میں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔
بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی، نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
بلیو ورلڈ کنسورشیم نے نجکاری کی شرائط کو تسلیم کر لیا اور حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 30 لاکھ روپے مقرر کردی اور بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا تھا۔
پی آئی کی نجکاری کے واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، اس موقع پر واحد بڈر کی بولی پر قہقہے لگے۔
اسٹیج پر موجود لوگ بھی بولی پر خود مسکرا دیے، جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئر لائن کی بولی پر پی آئی اے انتظامیہ نے سر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم ازکم معین کردہ بولی 85 ارب مقرر کی تھی۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی، اجلاس میں نجکاری، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60 فیصد شیئرز کی تقسیم کی توثیق کردی گئی۔
ٹیکنالوجی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ
ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔
سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
تفریح
سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل
پنجاب حکومت نے علاج کے لیے2 لاکھ روپے دیئے جس سے محض 20 دن کی ادویات ہی آسکیں
معروف اداکارخواجہ سلیم انتہائی علیل ہوگئے اور انہوں نے علاج ودیگر اخراجات کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔
خواجہ سلیم کاشمارپی ٹی وی کے معروف اداکاروں میں ہوتاہے انہوں نے اپنے فنی سفرکاآغاز 1972 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے کیا تھا،پی ٹی وی کے کشمیر کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل"انگار وادی" میں میجر نولکھا کے کردار سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد بھی بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تھیٹر میں کام کیا۔
خواجہ سلیم نے حال میں ہی دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے جس سے بمشکل 20 دن ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔
اداکار کے مطابق شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ کاٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں علاج سے فائدہ ہونے کے بعد ان کے پیر کی دو انگلیاں کاٹی گئیں۔
انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی اور اب وہ خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیم نے کا کہنا تھا کہ شوبز میں 80 فیصد شخصیات منافق ہیں، بیمار ہونے پر کسی نے ان کا حال تک نہیں پوچھا۔
خواجہ سلیم نے حکومت اور مخیر شوبز شخصیات سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیٹیوں اور دامادوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیماری کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور گھر تک بیچ دیا ہے۔
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ