Advertisement

امریکا،جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی حاصل کر لی

دونوں رہنماؤں کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان رواں برس ہونے والے کنونشنز میں کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 13th 2024, 7:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا،جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی حاصل کر لی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے نامزدگی حاصل کر لی، جس کے بعد دونوں رہنما 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مدِ مقابل ہوں گے۔ وائس آف امریکا کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماؤں نے ریاست جارجیا، مسی سپی اور واشنگٹن میں ہونے والی پرائمریز میں کامیابی حاصل کی۔

صدر جو بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹس 1968 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید 102 ڈیلیگیٹس کی ضرورت تھی اور ٹرمپ کو ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے 1215 ڈیلیگیٹس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 137 ڈیلیگیٹس کی ضرورت تھی۔

تاہم دونوں رہنماؤں نے صدارتی نامزدگی کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹس کی تعداد حاصل کر لی ہے جس کے بعد اب یہ دونوں رہنما 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں مدِ مقابل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان رواں برس ہونے والے کنونشنز میں کیا جائے گا۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
Advertisement