Advertisement

عثمان طارق کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی

عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لیکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 13 2024، 6:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عثمان طارق کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کو پی ایس ایل سیزن نائن کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ میچز میں بائولنگ بھی کراسکیں گے۔

عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر گذشتہ روز انہیں بائولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی میں طلب کیا گیا تھا۔

نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لیکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے گذشتہ شب نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن نائن کے 30 ویں میچ میں اپنے مقررہ 4 اوورز بھی کرائے جس میں انہوں نے 9.5 کی اوسط سے 38 رنز دئیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

Advertisement
Advertisement