آئی ایم ایف بجٹ کیوجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں ، بلاول بھٹو
چارسدہ : بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ کیوجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان تاریخی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے سامنے دیوار بن کر ان کا مقابلہ کریں گے۔آئی ایم ایف بجٹ کیوجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان تاریخی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان ساری بیماریوں کا علاج صاف و شفاف انتخابات ہیں ۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پارٹی اور خاندان کی طرف سے بلاول بھٹو کا شکریہ اداکرنا چاہوں گا، یہ تیسری نسل ہے جو پاکستانی سیاست میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، 1973 کےسے لیکر 18 ویں آئینی ترمیم تک ہمیشہ آئین و پارلیمنٹ کی بات کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی جمہوری جماعتیں ہیں ۔ہم نے پی ڈی ایم میں واپس جانے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ، ہم نے خود استعفے دیئےتھے ۔ ہر سیاسی جماعت کا الگ سیاسی منشور ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی، پی ڈی ایم میں آج بھی پیپلزپارٹی کاپالیسی چل رہی ہے، کل پی ڈی ایم کی پالیسی واضح نظر نہیں آئی۔ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں کنفیوز نظر آئی ہیں ۔ ان کا کوئی واضح ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس سیاسی جماعت کانظریہ واضح ہوگا حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، بہتر ہوتاکہ جس ایکشن پلان پر 10 جماعتوں نے دستخط کیے اس پر عمل ہوتا، اگر وہ ہتھیار استعمال کرتے تو پنجاب اور وفاق کی حکومت باقی نہ رہتی۔انہوں نے کہا کہ سب مل کر حکومت کو نشانہ بنائیں تو سب کے لیے بہتر ہے،ایک جگہ بیٹھ نہیں رہے لیکن ہمارا اتفاق ہے کہ عمران خان کی حکومت کیوجہ سے عوام مشکلات کا سامنے کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، حکومت کا معیشت بارے بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، عوام بتا سکتی ہے کہ معیشت ترقی نہیں کر رہی، حکومت کے نمائندے جو معیشت کی بات کرتے ہیں لگتا ہے کہ وہ کسی اور ملک کی معیشت کے بارے بات کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی غیر سنجیدہ خارجہ پالیسی ہے، سی پیک پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امید کرتے ہیں کہ خارجہ پالیسی کے جو بھی فیصلے ہونگے مشاورت سے کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سلالہ واقع کے بعد نیٹو روٹ کو بھی بند کیا اور شمسی ائیر بیس کو بھی بند کیا، لیکن جب کٹھ پتلی حکومت ہو تو نہ امریکا اور نہ ہی بھارت کو جواب دے سکتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 21 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 21 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago







