Advertisement
پاکستان

کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اِس وقت بھارت سے تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 31st 2021, 10:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان نے براہ راست شہریوں کے سوالات کے جوابات دیے اور گفتگو بھی کی۔ 

وزیر اعظم عمران خان  نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں پتہ ہے انہوں نے کتنی قربانیاں دی ہیں،  اگر اس وقت بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیر کے لوگوں سے غداری ہوگی، کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی،انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر  کامایک جیسا ہے ،  بھارت باہر سے لوگوں کو لاکر مقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کررہا ہے، اور یہی کام اسرائیل بھی کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ   ہمیں بہت مشکل وقت میں حکومت ملی،  جب حکومت میں آئے تو بیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ تھا، کسی حکومت کو  اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔انہوں نے کہا کہ  کسی کو امید بھی نہیں تھی کہ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوگی، اب  ماہرین کے مطابق جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے بھی اوپر جائےگی۔

وزیراعظم عمران خان   کا کہنا تھا کہ حکومت  سنبھالنے کے پہلے دن ہی اپوزیشن نے کہنا  شروع کردیا تھا کہ حکومت نااہل ہے، اپوزیشن نے کہا این آر او دے دو تو آپ اہل ہوں گے،اس کے بعد اپوزیشن  نے فوج کو کہنا شروع کردیا تھاکہ الیکٹڈ گورنمنٹ کو گرادو۔وزیر اعظم نے کہا کہ  ان کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ اتنی گروتھ کیسے ہوگئی ہے،  اگلاوقت آسان ہوجائےگا،  قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشکل کے بعد آسانیاں آئیں گی۔

سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے مسئلے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ  سارے پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے، ہماری حکومت 10 ڈیمز بنارہی ہے، یہ ڈیمز 50سال پہلے بننے چاہیئے تھے۔صوبوں کے حصے میں پانی کی کمی آرہی ہے، صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے، صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  کمزور غریب کسان کا پانی چوری ہوجاتا ہےاور اس تک نہیں پہنچ پاتا، کمزور لوگوں کو پانی پہنچانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، طاقت وار اپنی زمین میں پانی لے جا تا ہے اور کمزور کی زمین سوکھی رہ جاتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  مجھے خبر ملی ہے کہ رنگ روڈ میں فراڈ کرکے  اس منصوبے کے ذریعے طاقتور لوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے پر انکوائری کررہی ہے، راولپنڈی کو رنگ روڈ کی بہت ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  جسٹس ریٹائرڈ عظمت کی سربراہی میں ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف اقدام کررہےہیں،جعلی کاغذات سے پلاٹس کئی بار بک چکا ہوتا ہے، کئی سوسائٹیاں غیر قانونی ہیں ،ایک بورڈ بنایا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ کون سی ہاوَسنگ سوسائٹی لیگل ہے،انہوں نے کہا کہ ایک  نظام لارہے ہیں، پنجاب، خیبرپختون خوا اور اسلام آباد میں ساری زمین کو کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جنگیں ہارنے سے قومیں تباہ نہیں ہوتی، قوم کی اخلاقیات ختم ہوجائیں تو وہ قوم ختم ہوجاتی ہے، قوم بڑی بن ہی نہیں سکتی جب تک ان کا کردار بڑا نہ ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ  کہا جاتا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری اور کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، انہوں نے قوم کی اخلاقیات ختم کردیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تھوڑاوقت لگے گا، قوم اٹھتی ہے اور اپنے اداروں کو بہتر کرتی ہے، جس ملک کے ادارے بہتر ہوتے وہ قوم آگے نکل جاتی ہے، مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالا دستی تھی۔ انہوں نے کہا کہ   30 سال سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی، نوازشریف دور میں 25 ہزار مجرموں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا گیا،پاکستان مسلم لیگ ن  کے رکن اسمبلیوں  نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنے لوگوں اور معیشت کو بچایا، ایف بی آر نے ریکارڈ کلیکشن کی ہے، اب تک 4ہزار 143ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ہمارے ٹیکس کے پیسے میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جولائی سے اگست سےہم آٹومیشن پرچلے جائیں گے،  ٹیکس کلیکشن بڑھنے سے ہمارےپاس لوگوں کے اوپرپیسے خرچنے کیلئے زیادہ پیسہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہم سب سے پہلے ہیلتھ کارڈ خیبر پختونخو امیں لائے تھے، خیبرپختونخوا میں 10 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں،پنجاب کے شہر  ساہیوال اور ڈی جی خان میں سب کو ہیلتھ کارڈ فراہم کردیئے گئے ہیں اور اس  سال کے آخر تک پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ فراہم کردیے  جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  حکومت کے پاس پورے ملک میں اسپتال بنانے کیلئے  اتنا پیسہ نہیں ہے، دیہاتوں میں زیادہ تر بنیادی مراکز صحت  خالی پڑے رہتے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اس لیے دیہات نہیں آتا کہ غریب لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا، پرائیویٹ سیکٹر کو اسپتالوں کی تعمیر کے لئے سستی زمین دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ  پی ڈ ی ایم اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بلیک میل کرکے کرپشن کیسز ختم کیے جائیں، کیوں کہ انہوں نے کرپشن کرکے عوام کا پیسہ چوری کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  اگر ان کا مقصد عوام ہوتا تو اب تک یہ حکومت گراچکے ہوتے۔ ملک درست سمت میں لگ چکا ہے، اپوزیشن سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت معاشی مشکلات سے نکلے گی، اب یہ بجٹ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے، قوم اپوزیشن کی چوری بچانے میں ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

Advertisement
وزیر اعظم نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ معطل کر دیا

وزیر اعظم نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ معطل کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات  میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ 

پیٹرولیم مصنوعات  میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ 

  • 13 گھنٹے قبل
عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،ٹرمپ کا ایران کےپُلوں اور بجلی گھر وں کو تباہ کرنے کی دھمکی

عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،ٹرمپ کا ایران کےپُلوں اور بجلی گھر وں کو تباہ کرنے کی دھمکی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ

  • 8 گھنٹے قبل
لاہور،فیصل آباد، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

لاہور،فیصل آباد، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

  • 7 گھنٹے قبل
 شہریوں کیلئے بڑا ریلیف : حکومت کا ٹرین کے کرایوں میں مجوزہ اضافہ روکنے کا فیصلہ 

 شہریوں کیلئے بڑا ریلیف : حکومت کا ٹرین کے کرایوں میں مجوزہ اضافہ روکنے کا فیصلہ 

  • 12 گھنٹے قبل
 گلوکارعلی ظفر کا ہتک عزت کیس کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

 گلوکارعلی ظفر کا ہتک عزت کیس کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

  • 10 گھنٹے قبل
امریکی فوج میں ہلچل: آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

امریکی فوج میں ہلچل: آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ سندھ کا رجسٹرڈموٹرسائیکل سواروں کوڈیجیٹل وائلٹس کے ذریعے ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا رجسٹرڈموٹرسائیکل سواروں کوڈیجیٹل وائلٹس کے ذریعے ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
ایران کا دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ، پائلٹ کی تلاش جاری

ایران کا دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ، پائلٹ کی تلاش جاری

  • 8 گھنٹے قبل
ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب راکٹوں سے حملوں میں 6 افراد زخمی

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب راکٹوں سے حملوں میں 6 افراد زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ کشیدگی:قوام متحدہ کا خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان

مشرق وسطیٰ کشیدگی:قوام متحدہ کا خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement