جی این این سوشل

پاکستان

بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل کی نیول ہیڈ کوارٹرزمیں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے خطے میں بحری سلامتی سے متعلق پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل کی نیول ہیڈ کوارٹرزمیں پاک بحریہ کے سربراہ  سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے خطے میں بحری سلامتی سے متعلق پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

 وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔  

اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان شام 5:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ اذلان شاہ کپ کا فائنل پورے پاکستان میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل 29ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll