پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے اقدامات کے عنوان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
یہ قرارداد اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کی پیروی کے طور پر پیش کی گئی تھی


پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ”اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کے عنوان سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، عداوت یا تشدد پر اکسانے کے واقعات کی مذمت کی ہے جو قرآن پاک کی بے حرمتی، مساجد، مقدس مقامات اور مزارات پر حملوں اور مذہبی عدم برداشت کی دیگر کارروائیوں، مسلمانوں کے خلاف منفی دقیانوسی سوچ، نفرت اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ”اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات”کے عنوان سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یہ قرارداد اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کی پیروی کے طور پر پیش کی گئی تھی، جس میں15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے عالمی دن کے طور پر مقررکیا گیا تھا۔
جنرل اسمبلی نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی عدم رواداری، منفی دقیانوسی سوچ، نفرت، تشدد پر اکسانے اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے قانون سازی اور پالیسی اقدامات کریں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کے مطالبے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یہ تاریخی تقرری اپنی نوعیت کی پہلی تقرری ہوگی جو خاص طور پر اسلاموفوبیا کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے وقف ہے۔یہ قرارداد ایک ایسے نازک وقت میں منظور کی گئی ہے، جب اسلامو فوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 3 hours ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 4 hours ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 4 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 3 hours ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 4 hours ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 4 hours ago

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 34 minutes ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 4 hours ago

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- an hour ago

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 2 hours ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 4 hours ago