صدر مملکت اور آرمی چیف کی شمالی وزیرستان میں شہید افسران کی نماز جنازہ میں شرکت
ملک کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، آصف زرداری


صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سینئر حاضر سروس فوجی اور سول افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گذشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News ?? (@PakistanFauj) March 17, 2024
President of #Pakistan Asif Ali Zardari, General Sahir Shamshad Mirza CJCSC, General Syed Asim Munir #COAS, Lieutenant General Nadeem Anjum #DGISI attend Funeral prayers of Lieutenant Colonel Syed Kashif Ali Shaheed and Captain Muhammad Ahmed Badar Shaheed who embraced… pic.twitter.com/MHzSpLNySo
اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔ بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید تلہ گنگ کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 11 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 15 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 8 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 9 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل








