مسجد الحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند مخصوص پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹر کرا سکتے ہیں


سعودی عرب حکام نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تعداد مکمل ہوتے ہی ویب سائٹ اور پورٹل بند کردیا جائے گا بعدازاں جن درخواست گزاروں کو اعتکاف کی اجازت دی جائے گی انہیں مخصوص پرمٹ جاری کیا جائے گا۔حرمین انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کے لیے عمر کی کم از کم حد 18 برس مقرر کی گئی ہے۔
اعتکاف کے لیے 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں بیٹھ سکیں گے۔واضح رہے حرمین شریفین میں معتکفین کےلیے جملہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص لاکر بھی انہیں فراہم کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 9 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل




