پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے، محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جری سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 2 منٹ قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 2 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 6 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 11 منٹ قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 3 گھنٹے قبل