وزیراعظم نے اکرام اللہ کو قلم اور نصابی سرگرمیوں میں مدد کیلئے اپنی ذاتی حیثیت میں ٹیبلیٹ کا تحفہ دیا


وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قلعہ سیف اللہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سال 2022 کے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر میرے قلعہ سیف اللہ کے دورہ میں اکرام اللہ مجھے خسنوب کے امدادی خیمے میں ملا تھا، اکرام اللہ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا۔ اکرام اللہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا،اکرام اللہ نے تب اعلی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے آج یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔وزیراعظم نے اکرام اللہ کو قلم اور نصابی سرگرمیوں میں مدد کیلئے اپنی ذاتی حیثیت میں ٹیبلیٹ کا تحفہ دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلیم کے حصول میں اکرام اللہ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر ہونہار طلباء کو میرٹ پر سکالرشپ پر بیرون ملک بھیجنے کی سکیم شروع کی تھی اور اب اسی طرز پر وفاقی سطح پر طلباء کے لیے سکالرشپ کا منصوبہ لائیں گے، تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں اکرام اللہ نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیرِ اعظم کے اس اقدام کو اسکی زندگی بدلنے کا وسیلہ قرار دیا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago





