پی ٹی آئی کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملوں کی مذمت
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں، ترجمان پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور شمالی وزیرستان میں خود کش حملوں کے نتیجے میں7 افسران و جوانوں کی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستانی قوم اور افواج کے بہادر جوانوں نے تاریخی قربانیاں پیش کی ہیں۔ مملک بھر خصوصاً خیبرپختوا اور بلوچستان میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر حکمرانوں سے مؤثر اور ٹھوس حکمت عملی کے نفاذ کا تقاضا کرتی ہے۔
دہشت گرد اور فتنہ پرور عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کو داخلی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مکمل اتحاد اور ثابت قدمی سے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو شکست فاش دینے کیلئے پرعزم ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور امن عامہ کی بحالی اور دہشت گردی کے تدارک کیلئے فوری اور مؤثر پالیسی اقدامات کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 21 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک گھنٹہ قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- ایک دن قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 21 گھنٹے قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل









