1965 کی جنگ میں انہوں نے ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیاروں کو گرا کر تاریخ رقم کر دی

ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کی گیارھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ایم ایم عالم کا انیس سو پینسٹھ کی جنگ کا ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے۔
ایم ایم عالم 06 جولائی 1935 کو کلکتہ، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان سے پہلے ان کے خاندان میں کوئی بھی فوج کا حصہ نہیں رہا تھا اور انہوں نے اپنے والد کی مرضی کے خلاف جا کر مسلح افواج میں شمولیت اختیار کی۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News ?? (@PakistanFauj) March 18, 2024
Chairman Joint Chiefs of Staff Committee and Services Chiefs pay tribute to the 1965 war hero Air Commodore Mohammad Mahmood Alam (Late) on his 11th death anniversary. @OfficialDGISPR #PakAirForce #COAS
Air Commodore M M Alam achieved the remarkable feat of downing 5… pic.twitter.com/nyGf7JaEnp
پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز ایم ایم عالم نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور سنہ 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت عسکری قیادت نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم کو ان کی 11ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا، ایئر مارشل ظہیر بابر سندھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی ایئر کموڈور محمد محمود عالم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایم ایم عالم پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے لیے پہلے فائٹر پائلٹ تھے، جو کراچی کے پی اے ایف میوزیم کے ہال آف فیمرز کی فہرست میں سرفہرست تھے۔انہیں پاکستان کا ایک قومی ہیرو سمجھا جاتا ہے، 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی کے لیے انھیں ستارہ جرات سے نوازا گیا
1965 میں جب بھارت نے رات کے آخری پہر میں جنگ شروع کی تو ایم ایم عالم جو کہ اسالٹس میراج III کے پہلے اسکواڈرن کے پہلے کمانڈنگ آفیسر تھے، اپنا ایف-86 Saber جیٹ طیارہ AIM-9 سائیڈ ونڈر میزائلوں سے لیس لے کر اُڑ گئے اور ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیاروں کو گرا کر تاریخ رقم کر دی، وہ 1982 میں بطور ایئر کموڈور ریٹائر ہوئے۔
ایئر فورس کے لیجنڈ دسمبر 2012 سے بیماری کی صورت میں کراچی کے پاکستان نیول اسٹیشن شفا اسپتال میں داخل تھے جس کے بعد وہ 18 مارچ 2013 کو 77 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 9 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل









