جی این این سوشل

پاکستان

گوادر میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 4.54 ارب روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری

اس کا مقصد بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کی مجموعی تجارتی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادر میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 4.54 ارب روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نےگوادر میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 4.54 ارب روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منصوبہ ساحلی شہر کے لئے ٹرانسمیشن لائن کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے پر مرکوز ہے ، جو گوادر کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں گوادر کے لئے توانائی کے منصوبے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور اقدام کی تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد منظوری دی گئی۔

توانائی کے شعبے میں 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن (28 کلومیٹر) کی تعمیر اور جیوانی سے گوادر (94 کلومیٹر) تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی سیکنڈ سرکٹ سٹرنگنگ کے عنوان سے منظور شدہ منصوبے کی مالیت 4540.010 ملین روپے ہے۔4.54001 ارب روپے کے اس اقدام کا مقصد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنا ہے۔

اس کا بنیادی مقصد تمام زمروں کے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کی مجموعی تجارتی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس منصوبے میں گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہے اور اس میں جیوانی میں 132 کے وی (اے آئی ایس) گرڈ اسٹیشن کا قیام بھی شامل ہے ۔ اس میں پرانے گوادر میں 132 کے وی (اے آئی ایس) گرڈ سٹیشن کا قیام بھی شامل ہے ، جس میں گوادر (پرانے) – جیوانی سرکٹ کے سامنے 132 کے وی لائن بے بھی شامل ہے۔

تفریح

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

پنجاب حکومت نے علاج کے لیے2 لاکھ روپے دیئے جس سے محض 20 دن کی ادویات ہی آسکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر اداکار خواجہ سلیم شدید بیمار،حکومت سے مدد کی اپیل

 معروف اداکارخواجہ سلیم انتہائی علیل ہوگئے اور انہوں نے علاج ودیگر اخراجات کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ 

خواجہ سلیم کاشمارپی ٹی وی کے معروف اداکاروں میں ہوتاہے انہوں نے  اپنے فنی سفرکاآغاز 1972 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے کیا تھا،پی ٹی وی کے کشمیر کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل"انگار وادی" میں میجر نولکھا کے کردار سے شہرت حاصل کی،اس کے بعد بھی بے شمارٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تھیٹر میں کام کیا۔

خواجہ سلیم  نے حال میں ہی دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں  انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے علاج کی خاطر انہیں محض 2 لاکھ روپے ادا کیے جب کہ ان کی ادویات پر یومیہ 8 ہزار روپے تک کا خرچہ آتا ہے جس سے بمشکل 20 دن ہی گزارہ ہو سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ کاٹنے کا کہا تھا لیکن بعد ازاں علاج سے فائدہ ہونے کے بعد ان کے پیر کی دو انگلیاں کاٹی گئیں۔

انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹانگ کٹنے سے بچ گئی اور اب وہ خود چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلیم نے کا کہنا تھا کہ شوبز میں  80 فیصد شخصیات منافق ہیں، بیمار ہونے  پر کسی نے ان کا  حال تک نہیں پوچھا۔

خواجہ سلیم نے حکومت اور مخیر شوبز شخصیات سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بیٹیوں اور دامادوں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیماری کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور گھر تک بیچ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین سے ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتےہیں کہ ملاقات میں سیاسی گفتگونہیں کریں گے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین  سے  ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر شبلی فراز، اسد قیصر اور زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےتین گھنٹےانتظارکروایا، جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتےہیں کہ ملاقات میں سیاسی گفتگونہیں کریں گے، ادارے بھی ہمیں لکھ کر دیں کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے، ہم بھی پھر لکھ کردیں گے بانی سےسیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کےباوجود بانی سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اپنے سیاسی قیدیوں کوسلیوٹ کرتے ہیں، آج ہماری بڑی اہم میٹنگ ہونا تھی، سب لوگ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کےسیل کی بجلی بند کی گئی، عمران خان کو پانی نہیں دیا جاتا، بشریٰ بی بی کےکھانےمیں ہارپک ملایا گیا،بانی پی ٹی آئی کوغیرمعیاری کھانا دیا جارہا ہے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ ہم دوپہر 2 بجے سے جیل کے باہر بیٹھے ہیں، چھ لوگوں کا ملاقات کے لیے نام دیا تھا، ہمیں کہا گیا کوئی سیاسی گفتگونہیں ہو گی، میں نےکہا بانی سےکوئی موسم کا حال ڈسکس نہیں سیاسی بات ہی کریں گے، حکومت کے ایسےحربوں سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ جیل میں سختی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کوتوڑنا تھا، اللہ نےبانی کوایسا ایمان دیا وہ ٹوٹتا نہیں،عمران خان ملک کےعوام کی جنگ لڑرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نوازشریف کی طرح معاہدہ کرکےلندن نہیں گیا۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج نے کہا کہ سات گھنٹےکا سفر کر کے اڈیالہ جیل بانی سے ملاقات کرنےآئی تھی، ہمیں جیل میں ملنے نہیں دیا گیا، حکومت کی یہ حرکت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس ظلم اورجبرکا جواب دینا پڑےگا، ہم سیاست دان ہیں بانی سے سیاسی گفتگو ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کےسیل کا دورہ کریں، عمران خان کی جب کال آئےگی لبیک کہیں گے، میرا لیڈر بہادر ہے نوازشریف کی طرح پلیٹ لیٹس گرا کر ملک سے بھاگا نہیں، نوازشریف، زرداری اور مریم نواز یاد رکھنا کرسی صدا نہیں رہنی، ہمارا وقت بھی آئےگا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ ہے، ہم منتخب نمائندے ہیں اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو ہی کریں گے، مریم نواز کے دور میں خواتین کی بےحرمتی ہورہی ہے، ہمیں پنجاب میں جمہوری حق سےمحروم رکھا جارہا ہے، مریم نوازیاد رکھیں ہم ایسےہتھکنڈوں سےدباؤمیں نہیں آئیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جیل حکام کوحکومت کا چمچہ نہیں بننا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کےساتھ سلوک قابل مذمت ہے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں پورے ملک میں باہرنکلیں گے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لیے لڑیں گے، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی دیگرجماعتوں سےبھی ملاقات کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں سب ساتھ کھڑے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ذرائع  کے  مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے  پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں  پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے  کیس کی  مرکزی  ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll