جی این این سوشل

تجارت

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ

حجم 4.969 ارب ڈالر رمسالوں کی برآمدات 21.10 فیصد اضافے کے ساتھ 87.17 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیںہا،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فوڈ گروپ کی برآمدات میں پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک سے فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ہوا، حجم 4.969 ارب ڈالر رہا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری 2023-24 کے دوران 4.969 ارب ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اجناس برآمد کی گئیں۔

گزشتہ سال اسی مدت میں 3.225 ارب کی برآمدات کی گئی تھیں۔چاول کی برآمدات میں 85.83 فیصد اضافہ ہوا، 2.517 بلین ڈالر مالیت کے 3.932 ملین میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے گئے۔

زیر جائزہ مدت کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 13.89 فیصد اور 39.27 فیصد اضافہ ہوا ، 246.463 ملین ڈالر مالیت کے 688,950 میٹرک ٹن پھل اور 277.064 ملین ڈالر مالیت کی 724,252 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں۔

دیگر اجناس جنہوں نے اپنی متعلقہ برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھا ان میں دالیں 268.68 فیصد تھیں جن کی مالیت $173,000، تمباکو 32.09 فیصد مالیت کی مالیت $60.581 ملین اور مسالوں کی برآمدات 21.10 فیصد اضافے کے ساتھ 87.17 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

علاقائی

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر  پولنگ  کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم بے بنیاد اور اور جھوٹ قرار، اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت کردی، عدالت نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے اسکول چلارہی ہیں، جس کے وہ لیگل ایڈوائزر رہے اور فیس وصول کی، جسٹس بابر ستار کی پاکستان اور امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرنز میں موجود ہے، جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستان سکونت اختیار کی، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سوشل میڈیا مہم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے، جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار، اُنکی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں، جسٹس بابر ستار نے آکسفورڈ لاء کالج اور ہاورڈ لاء کالج سے تعلیم حاصل کی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فرد کی وجہ سے جسٹس بابر ستار کو امریکا کا مستقل ریڈیڈنسی کارڈ ملا تھا، 2005 میں جسٹس بابر ستار امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آگئے اور تب سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے،صدر اسلامی ترقیاتی بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سےملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق اور پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا انتہائی اہم بانی رکن ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll