معاہدے کے تحت پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے گا۔
معاہدے کے تحت جون میں 9 لاکھ دکانداروں کو فکس ٹیکس میں لایا جائےگا۔ بے نظیر انکم پروگرام کے اخراجات وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر برداشت کریں گے۔ رئیل اسٹیٹ اور زراعت کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر اتفاق ہو گیا۔ موسمیاتی تبدیلی سے نقصانات کے بعد بحالی اخراجات کی بھی نئی حکمت عملی تیار ہو گی۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے مزید ریفارمز کی ضرورت ہے۔ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک کی پالیسی جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کثیرالجہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے رقوم کی بحالی میں بہتری آئی ہے، اس سال پاکستان میں ترقی معمولی رہنے کی توقع اور افراط زر ہدف سے کافی زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کیلئے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان نے مسائل کے مستقل حل کیلئے متوسط مدتی فنڈ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نگران حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں آئی ایم ایف شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔ دوسری طرف نئی حکومت نے بھی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ان پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 11 اپریل کو مختصر مدت کے اسٹینڈ بائی انتظامات ختم ہونے کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک اور بیل آؤٹ طلب کرے گا۔
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 10 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- a day ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- a day ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 9 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 7 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 hours ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 9 hours ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- a day ago


.jpg&w=3840&q=75)









