جی این این سوشل

کھیل

سابق کپتان جویریہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق کپتان جویریہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچز  میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔جویریہ اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جب کہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔

انہوں نے 50 اوورز کے 4 ورلڈکپ اور 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی  جب کہ جویریہ خان اس پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ کا بھی حصہ تھیں جنہوں نے چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نےخواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو ایڈیشنز (2018 اور 2020) میں ٹیم کی کپتانی کی۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جویریہ خان نے کہا کہ’ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی،  میں اپنے پورے کیرئیر میں ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں، میں اپنے خاندان، ٹیم کی ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ادراے کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

پاکستان

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ، اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں مذاکرات کی بات کی ،صدرآصف علی زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل کے متعلق گفتگو کی ۔

بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فلسطین کے مسلمانوں کو جتنی گندم کی ضرورت ہے، بھیجی جائے حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے حکومت کو واضح کرنا چاہئے وہ زرعی سیکٹر میں انویسٹ کرنے کےلئے تیار ہے اربوں کی سبسڈیز ہمیں بند کرنی چاہئیں ،براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو سبسڈی دی جائے۔

بلاول بھٹوکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے،ڈپٹی سپیکر اپوزیشن اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کا کہتے رہے،اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ  کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج ایکشن لینا پڑے گا ہر طرف سے کسان پریشان ہے حکومت نے برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے، کسان جائیں تو جائیں کہاں وزیراعظم کو ڈھوندنا چاہئے کہ کون سے بیوروکریٹ ،وزیر اس میں ملوث تھے یہ نقصان نااہل لوگوں کے فیصلوں کہ وجہ سے ہورہا ہے برآمد پر پابندی ہٹائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ذاتی مسائل پر رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی اور اپنے ساتھیوں کا رونا دھونا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنخواہیں تب حلال ہوں گئی جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پارلیمان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، اپوزیشن کو تجویز دوں گا کہ بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو  حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو  حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواستوں  پر سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  کی  11 مقدمات میں  ضمانتیں منظور کیں۔

علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

جی پی ٹی فور اوآڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن اے آئی نے نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی کے چیٹ باٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے استعمال سے جہاں دنیا بھر کے صارفین مستفید ہو رہے ہیں وہیں اب ان کے لیے اس کا اب تک کا سب سے تیز ترین ورژن ”جی پی ٹی فور اومنی یا جی پی ٹی فور او“ میدان میں آگیا ہے۔

یہ ایک ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے مختلف سوالوں کے جوابات دینے کا پابند تو ہوگا۔ ساتھ ہی یہ آڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

صارفین کو اس زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 او تک مفت رسائی حاصل ہوسکے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ماڈل جی پی ٹی 4 ٹربو سے دوگنا تیز اور 50 فیصد سستا ہے۔

اس کے علاوہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ ورژن 50 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll