جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان

لاہور : پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے ، جبکہ فائنل چوبیس جون کو ہونے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) 6 کے  بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔ملتوی شدہ تمام بیس میچز کھیلے جائیں گے،میچوں میں کمی نہیں کی جا رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 6  کے نئے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

علاقائی

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ اور گورنر کی لفظی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ، اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیں، کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔

گورنرخیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو بھی گورنرہاؤس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی کے 20 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت کنفرم

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  مقدمات : پی ٹی آئی کے 20 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت کنفرم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت کنفرم کر دی۔ جس میں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد رہنماء شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 500 سے زائد رہنماء عدالت میں پیش ہوئے۔تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی تاہم عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں، عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی، قومی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی

وزیراعظم شہبازشریف ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی، قومی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنےپرقومی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازیں گے ۔ تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کرینگے ۔    

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے کے انعام سے نوازا تھا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سےملاقات کی تھی۔

یاد  رہے کہ پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی کپ  میں مسلسل میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم 13 سال بعد فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر فائنل جیتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll