جی این این سوشل

تجارت

سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

رپورٹ کے مطابق 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے بعد نئی قیمت 825,000 روپے تک پہنچ گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سولر پینلز کی قیمتوں  میں اچانک بڑی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے بیشتر شہروں میں غیرمتوقع پر سولر پینلز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کر دی گئ ہے۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں 7 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

دو لاکھ روپے کمی کے بعد 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 1.4 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1.60ملین تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے بعد نئی قیمت 825,000 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت اب روپے 1.125 ملین روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے مہینے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس میں 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 920,000 روپے سے زیادہ تھی، 10 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے تھی، 12 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.6 ملین روپے تھی۔

سولر پینلز کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ اور ابھی کچھ وقت تک قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔

شمسی توانائی سے وابستہ تاجروں کے مطابق سولر پینلز کی بہت زیادہ امپورٹ ہوئی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں ان کی بہتات ہے۔

ایک طرف تو چین سے بڑی تعداد میں پینلز امپورٹ ہوئے ہیں، دوسرا یورپ کی مارکیٹ سے چین کا کافی سامان پابندیوں کے باعث نکلا ہے اس کا بھی ڈمپنگ اسٹیشن پاکستان جیسے ملک بنے ہیں۔ سولر پینلز کی بہتات کی وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اور اسی وجہ سے مارکیٹ کریش ہوئی ہے۔

پاکستان

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن  میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll