جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترجمان پی سی بی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کےانتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔

اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ مینیجر اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔

گزشتہ روز چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔

پاکستان

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی  آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے  کی منظوری

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان آج (پیر کو) بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 22 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو گزشتہ روز 72 ہزار 658 پر بند ہوا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 29 اپریل کو پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 73,000 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد اگلے چند دنوں میں بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70,657 تک گر گیا۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 72,742 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll