جی این این سوشل

کھیل

میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فلوریڈا: اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

22سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے برطانوی حریف کھلاڑی کیمرون نوری کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ پیر کو میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو پہلے سیٹ میں 7-5 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان

وزیراعظم اور صدر مملکت کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم   اور صدر مملکت کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کرتےہوئےیوم سوگ کا اعلان کیا ہے

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے، ہمیں اچھی خبر کی امید تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا، صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پوزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ایک تاریخی دورے پر صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی میزبانی کاشرف حاصل ہوا ۔ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے،اس سانحہ پر پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا اور صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس بڑے نقصان پر ایرانی قوم کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ عظیم ایرانی قوم روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحے پر قابو پالے گی۔

دوسری طرف صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے ، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے۔

صدر مملکت نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور جاں بحق دیگر افراد کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری گفتگو کے دوران، میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم پایا، آغا رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کو خاص مقام دیتے،ان کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون کی لیڈز میں ملاقات

مینز کرکٹ ٹیم کا خواتین کو دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون  کی لیڈز میں ملاقات

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 پاکستان ویمنز کرکٹرز نے لیڈز میں پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔کپتان بابراعظم، سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 مئی کو لیڈز میں کرے گی۔یہ ٹی 20 سیریز دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف 2 دن بعد ہی امریکا میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔ اس دوران انگلینڈ کو گروپ بی میں آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین کے بیان کے مطابق میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کے تحت 28 مئی کو ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق لیا جائے گا۔جماعت نہم اور دہم کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلاب بعد میں کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2024 میں نویں اور دسویں جماعت سائنس، جنرل ، ریگولر گروپ اور پرائیوٹ کے پرچوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ تعلیم ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈزڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویوو آنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll