جی این این سوشل

علاقائی

12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ٹک ٹاکروں سے نہیں چلنا، احمد خان بھچر

رمضان کے پہلے ہفتے میں چوری، ڈکیتی کے 700 واقعات ہوئے ہیں، رہنما سنی اتحاد کونسل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ  ٹک ٹاکروں سے نہیں چلنا، احمد خان بھچر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کریں، یہ 12 کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے یہ ٹک ٹاکروں سے نہیں چلنا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے اگر آپ ریمورٹ ایریاز میں چلے جائیں تو وہاں تو کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔فیصل آباد میں 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا، یہ ٹک ٹاکر گورنمنٹ کاسمیٹکس طریقے سے کام کر رہی ہے، ان کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں چوری، ڈکیتی کے 700 واقعات ہوئے ہیں، لاہور کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، شہر کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں پائیوڈین تک نہیں، یہ فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت ہے ان کو عوام کے حقوق کی پراوہ نہیں۔

رہنما سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر اور ہیرو آج جیل میں ہے، آج کے دن پاکستان نے بہت بڑا سنگ میل عبور کیا تھا، آج کے دن پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تھا، پاکستان اور پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بہت یادگار ہے۔

دنیا

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تمام ملکوں سے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوتریس کا امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمطالبہ کیا کہ امریکہ نے دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو غزہ میں رفح پر حملے سے روکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوتریس نے تمام ملکوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں اور امدادی سامان دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 1.86 ڈالر کمی آئی ہے  جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 107.16 ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30  ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll