جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیل اور امریکا آمنے سامنے

اسرائیل نے احتجاجاً  مشیروں کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیل اور امریکا آمنے سامنے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیل اور امریکا آمنے سامنے آ گئے

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے  جنگ بندی کی قرارداد پر امریکا کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر احتجاجاً  مشیروں کا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔ اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد غزہ میں اسرائیلی حملے رُکوانے کی قرارداد منظور ہوئی۔ 

امریکا نے قرارداد کو ویٹو نہ کیا اور نہ ہی ووٹنگ میں حصہ لیا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی مشیروں کا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا اپنے مؤقف سے ہٹ گیا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے فیصلے پر وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے دورے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیلی اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کی منسوخی افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔

سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی رسائی بھی شامل ہے۔ ووٹنگ سے چند منٹ پہلے امریکا نے قرارداد میں مستقل جنگ بندی کے الفاظ کو طویل جنگ بندی میں تبدیل کرا دیا۔

 

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

ہم وکلاء برادری کو سمجھتے ہیں لیکن کام تو چلتے رہنا ہے،سٹرائیک کی وجہ سے کیس کی سماعت تو ملتوی نہیں کر سکتے، چیف جسٹس عامر فاروق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر نیب پراسیکیوٹرکی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد  کردی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے عدالت سے ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لاہور کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے وکلاء ہڑتال پر ہیں،میں لاہور سے آیا ہوں لیکن ہائی پروفائل کیس ہے میڈیا پر چلنا ہے میرے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لاہور میں کل جو ہوا وہ بہت افسوسناک ہے،ہم بطور عدالت مظاہروں کی توثیق نہیں کر سکتے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

امجد پرویز نے کہاکہ آپ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی مرضی کی کوئی آئندہ تاریخ رکھ لیں،آپ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن لیں لیکن میری استدعا ہے کہ آج نہ سنیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم وکلاء برادری کو سمجھتے ہیں لیکن کام تو چلتے رہنا ہے،سٹرائیک کی وجہ سے کیس کی سماعت تو ملتوی نہیں کر سکتے۔

پراسیکیوٹر امجد پرویز نے اپنے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا دفتر وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بنایا گیا، ایسٹ ریکوری یونٹ براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرتا تھا، ایسٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے نیشنل کرائم ایجنسی کو ملک ریاض کے منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق خط لکھا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی تشکیل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس میں دیکھا جا چکا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملک ریاض نے برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک پراپرٹی حسن نواز سے خریدی۔

اس پر عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا حسن نواز کا یہ بھی بتا دیں کہ وہ کس کے بیٹے ہیں،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے جواب دیا کہ وہ سب کو معلوم ہے، حسن نواز سے متعلق برطانیہ میں اس پراپرٹی سے متعلق کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر ملک ریاض کی رقم این سی اے سے غیر منجمند کرانے کے لیے ایک خفیہ ڈیڈ پر دستخط کرتے ہیں، وفاقی کابینہ سے بند لفافے میں خفیہ ڈیڈ کی منظوری لی گئی، خفیہ ڈیڈ وفاقی کابینہ کی طرف سے شہزاد اکبر نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ کی، این سی اے نے ملک ریاض اور ان کی فیملی کی رقم منجمند کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ این سی اے نے وہ رقم کیوں منجمند کی؟ نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے جواب دیا کہ این سی اے نے رقم مشکوک ہونے کی وجہ منجمند کی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ملک ریاض اور فیملی کی رقم پاکستان میں سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی، نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے بتایا کہ یہ ایک غیرقانونی عمل ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جہاں کچھ غیرقانونی ہو وہ آپ بتائیے گا پہلے میں سمجھ تو لوں۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی، پیر کو بھی نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز دلائل جاری رکھیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی میں  سانحہ 9 مئی  کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور : پنجاب اسمبلی میں  سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ یہ قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے  پیش کی گئی ۔

قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے جب کہ اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نومئی دلخراش دن ہے جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، نومئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔

متن میں لکھا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی جب کہ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll