جی این این سوشل

دنیا

ترکیہ ،2023 کے دوران بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر کمی، 9.4 فیصد رہ گئی

گزشتہ 10 سالوں میں کم ترین سطح ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ ،2023 کے دوران بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر کمی، 9.4 فیصد رہ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انقرہ: ترکیہ میں بےروزگاری کی شرح2023 میں سالانہ بنیاد پر 1 پوائنٹ کم ہو کر 9.4 فیصد رہ گئی۔

جو گزشتہ 10 سالوں میں کم ترین سطح ہے ۔ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ کے شماریاتی ادارے ٹی یو آئی کےنے 2023 کے لیے لیبر فورس کے اعدادوشمار پیش کیے ہیں جن کے تحت 2023 میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد میں گزشتہ سال (2022)کے مقابلے میں 3 لاکھ 18 ہزار افراد کی کمی ہوئی ۔

دنیا

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گیں

 اسلام آباد میں وزیر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گیں

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل پاکستان کے دورہ پر پہنچیں گے۔

وزیر مملکت وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 اسلام آباد میں وزیر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll