خط لکھنے والے ججز اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے، بیرسٹر گوہر خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، ججز کے خطوط کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم دو سال سے عدلیہ میں مداخلت کا کہتے آ رہے ہیں، اب ججز صاحبان کو بھی اللہ نے ہمت دی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور عدلیہ میں مداخلت ہوئی اور آج بھی ہو رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہر جج کو دباؤ میں لایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ججوں نے خاص طور پر سیاسی مقاصد کا ذکر کیا ہے۔ دباؤ کے تحت تین مقدمات کے فیصلے کرائے گئے، ہائی کورٹ کے چھ ججز دباؤ سے متاثر ہوئے، ججز کے خطوط کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس خط پر عمل نہ کیا گیا تو عدلیہ پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ خط لکھنے والے ججز اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ خط میں ججز نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کیا ہے۔ آج مصنف اپنی داستان خود سنارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے دباؤ میں دیے گئے اس کی کوئی وقعت نہیں،
گوہر علی خان نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اکٹھے ہوں۔ سپریم کورٹ آج لارجر بنچ تشکیل دے۔ عدلیہ ملک کا ستون ہے جس کی طرف 25 کروڑ عوام کی نظر ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایسی سزائیں سنائی گئیں جہاں ہمیں جرح کا حق نہیں دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیریان کا کیس بھی ہم میڈیا کے سامنے لاچکے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6جج صاحبان پریشر سے متاثر ہوئے ہیں، ایک جج صاحبان نے کہا نہیں پتہ میرے بچے کہاں ہیں، ایک جج صاحب نے کہا میرے بیٹے کا ولیمہ مؤخر کرایا گیا، مطالبہ کرتے ہیں ججز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ججز کا خط انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے، خط میں واضح طور پر سامنے آیا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں، خط کے معاملے کو قومی اسمبلی میں پر زور انداز میں اٹھائیں گے۔

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 37 منٹ قبل

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 3 گھنٹے قبل













