Advertisement

شوہر راضی ہو تو خلع کے لیے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں،سعودی وزارت انصاف

طریقہ کار ذاتی حیثیت کے قانون کے نفاذ میں آتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 27th 2024, 7:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شوہر راضی ہو تو خلع کے لیے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں،سعودی وزارت انصاف

ریاض: سعودی عرب کی وزارت انصاف نے تصدیق کی ہے کہ خلع کی درخواست کے طریقہ کار کو قانونی چارہ جوئی سے دستاویزات کے ذریعے ثبوت میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اگر شوہر اس پر راضی ہو تو اسے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں ہے۔

العربیہ اردو نے وزارت کے حوالے سے بتایا کہ یہ طریقہ کار ذاتی حیثیت کے قانون کے نفاذ میں آتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خُلع دونوں میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے جائز ہے جس میں عدلیہ کے فیصلے کی ضرورت کے بغیر نکاح کو ختم کرنے کی مکمل قانونی صلاحیت ہے۔

اگر شوہر راضی نہیں ہوتا تو درخواست کو مجاز عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ تمام عدالتی ضمانتوں کے اطلاق کے ساتھ نظام کی طرف سے متعین طریقہ کار کے مطابق تنازعہ پر غور کرنے کے بعد فیصلہ صادر کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ خلع کی تعریف اس صورت حال سے کی جاتی ہے جس میں بیوی طلاق اور شوہر سے علیحدگی کی درخواست کرتی ہے۔ یہاں خلع اس معاوضے کے بدلے میں کیا جاتا ہے جو بیوی کو شوہر کو ادا کرنا ہوگا، جسے مملکت میں نئے خلع نظام 2023 کے ذریعے مخصوص شرائط کے اندر منظم کیا گیا ہے۔

نظام کی طرف سے خلع کو قبول کرنے کے لیے جو شرائط بیان کی گئی ہیں ان میں شوہر کا بیوی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی، بڑے خاندانی تنازعات کا ہونا جو شادی کو جاری رکھنے کے امکان کو روکتا ہے۔

Advertisement
جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط

  • 9 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

  • 5 گھنٹے قبل
بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

  • 9 گھنٹے قبل
قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • 2 گھنٹے قبل
شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • 9 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement