درخواست میں وفاقی حکومت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو بھی فریق بنایا گیا ہے


اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ درخواست میاں داود ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو بھی فریق بنایا گیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے 25مارچ کے خط میں لگائے الزامات کی انکوائری کے لیے اعلیٰ کمیشن بنایا جائے، انکوائری میں جو بھی مس کنڈیکٹ کا مرتکب پایا جائے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم کورٹ کے ججز کو خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے اشارے پراسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھا ہے، عدالتی کارروائی میں مداخلت کیخلاف ججزکے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع نے سارا معاملہ مشکوک کر دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں، ہائیکورٹ کے ججز کا خط عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے مترادف ہے، 6 ججز نے اپنے خط میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صرف ایک مقدمے کی مثال پیش کی ہے، ایک مقدمے کے علاوہ ججز نے خط میں ایک بھی مقدمے کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ ججز کا خط عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مقدمات میں غیر معمولی ریلیف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدالتی کیسز میں مبینہ مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط بھیج دیا۔
خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل
- 2 گھنٹے قبل

ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- ایک گھنٹہ قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 6 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 7 گھنٹے قبل

آخری ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنزکا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 30 منٹ قبل












