Advertisement
پاکستان

انسانی حقوق کے کارکن جلیل احمد اندرابی کی 28 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

جلیل اندرابی انسانی حقوق کے کارکن خاص طور پر 1994 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے کنونشن میں شرکت کے حوالے سے خاصے مقبول تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Mar 27th 2024, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انسانی حقوق کے کارکن جلیل احمد اندرابی کی 28 ویں  برسی آج منائی جا رہی ہے

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جلیل احمد اندرابی کی اٹھائیسویں برسی منائی  گئی۔

جلیل اندرابی انسانی حقوق کے کارکن خاص طور پر 1994 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کے کنونشن میں شرکت کے حوالے سے خاصے مقبول تھے جہاں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جلیل احمد اندرابی کوآٹھ مارچ 1996 میں سرینگر میں بھارتی فوج نے دن دیہاڑے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں دوران حراست جان لیوا تشددکا نشانہ بناکر شہید کردیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement