وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ اگر بحیثیت وزیر اعلی مجھے ان چیک پوسٹوں پر رکنا پڑے تو میں بخوشی چیکنگ کے عمل سے گزروں گا


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے وزارت داخلہ کے مروجہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جاررہا ہے ، گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکورٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے ۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ بلوچستان میں سی پیک کے سات مختلف منصوبوں میں 982 چینی باشندے متعین ہیں تاہم مختلف نجی کمپنیوں کے توسط سے آنے والے چینی باشندے اس کے علاوہ ہیں ، سی پیک منصوبوں اور ان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے مختلف سیکورٹی فورسز کے 5690 اہلکار تعینات ہیں اور سیکورٹی کا معیار وزارت داخلہ کی تجویز کردہ ایس او پیز کے عین مطابق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی عفریت سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بحالی امن کیلئے قائم ایف سی کی چیک پوسٹوں سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی تاثر پھیلایا گیا ، بلوچستان کے وسیع رقبے کی طویل شاہراہوں پر ہزاروں کلو میٹر بعد قائم چیک پوسٹیں عوام کی ہی حفاظت کے لئے تھیں جہاں چند لمحات رک کر چیکنگ کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
اگر بحیثیت وزیر اعلی مجھے ان چیک پوسٹوں پر رکنا پڑے تو میں بخوشی چیکنگ کے عمل سے گزروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک کی نہیں بلکہ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی مروجہ ایس او پیز کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جاتا رہے گا جس کی روشنی میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے فیصلے کئے جائیں گے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 2 دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 5 منٹ قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 14 منٹ قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 2 دن قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 18 منٹ قبل





.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)




