صدر مملکت نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے


لاہور: صدر آصف علی زرداری نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ترکمانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔
وہ پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد تجارت کو وسعت دینے، علاقائی رابطوں کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ترکمانستان کے سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔
انہوں نے دونوں اطراف نے تاپی گیس پائپ لائن کی جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا بلکہ اس کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
صدر مملکت نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے ترکمانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے موجودہ حجم کو دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 5 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 4 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 4 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 3 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 3 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 6 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 5 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 4 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 3 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 4 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 4 days ago



