وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے اورکیس کی مزید سماعت 20 مئی تک کیلئے ملتوی کردی


جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
گذشتہ روزعلی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے ذریعہ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش ہونے سے گریز نہیں کیا،درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے،عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ۔
درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، وکیل کا یہ بھی کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ علی امین گنڈاپور کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر چکی ہے،راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرا دی، جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے اورکیس کی مزید سماعت 20 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 6 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 8 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 8 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 7 گھنٹے قبل