داسو دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کی میتیں چین پہنچ گئیں ، چینی وزارت خارجہ
پاکستان میں چینی عملے کے منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے


چین : چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں داسو پراجیکٹ پر دہشت گردحملے میں ہلاک ہونے والے5چینی اہلکاروں کی میتیں پاکستانی فوجی طیارے کے ذریعے چین پہنچا دی گئی ہیں ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو معمول کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانی اعلیٰ سطحی اہلکار اور چینی وزارت خارجہ کے ورکنگ گروپ نے میتوں کو طیارے میں منتقل کیا۔
انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو پاکستان میں چین کے انٹرایجنسی ورکنگ گروپ ٹو پاکستان اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے سفارت کاروں نے راولپنڈی کے متعلقہ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود چینی کمپنیوں کے عملے سے چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کی طرف سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چین انتہائی عزم اور کوشش کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا جائزہ لینے میں پاکستان کی مضبوط حمایت کرتا ہے، قصورواروں اور حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور پاکستان میں چینی عملے کے منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago



