سینیٹ کی 30 نشستوں کے لیے 59 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ 18 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں


سینیٹ کی 30 نشستوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ سینیٹ کی 30 نشستوں کے لیے 59 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ 18 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر سینیٹر کا انتخاب 6 برس کے لیے کیا جائے گا۔ ووٹنگ صبح 9 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
اسلام اباد سے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر دو، دو امیدوار مد مقابل ہیں۔ اسلام آباد کی ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک جنرل نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ نون کے امیدوار اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود سے ہوگا۔ اسلام آباد کی ایک جنرل نشست پر 2 امیدوار مدمقابل ہیں۔پیپلزپارٹی کی جانب سے رانا محمود الحسن ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند علی شاہ امیدوار ہیں۔
پنجاب اسمبلی سے 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر 4، ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشست پر 3 امیدوار ہیں۔ اقلیتی نشست پر2 امیدوار میدان میں ہیں۔
سندھ سے جنرل نشستوں پر 11 اور خواتین نشست پر 3 امیدوار ہیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار ہیں۔ خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں پر 16، خواتین نشست پر 4 امیدوار ہیں۔ کے پی سے علماء اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
سینیٹ انتخابات کے لیے 4 مختلف رنگوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔جنرل نشستوں کے لیے سفید پیپرز، ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے سبز بیلٹ پیپر ہیں۔ خواتین کی نشستوں کے لیے گلابی اور اقلیتی نشستوں پیلے رنگ کے بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے۔
بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- an hour ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- an hour ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- an hour ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 19 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago



