ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو بری کرنے کاحکم سنایا

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے سے بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت کی۔اس موقع پر ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل سردارمصروف نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر تمام کیس سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، استدعا ہےکہ تمام ملزمان کو بری کیا جائے۔دوران سماعت عدالت نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو بری کرنے کاحکم سنادیا۔
عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم ایم این اے راجہ خرم نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم سنادیا۔
واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی تھی۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 9 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 16 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 hours ago



