آسٹریلیا کو مستقبل قریب میں کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تحقیقی رپورٹ
یہ 20 سال یا اس سےبھی زیادہ ہو سکتا ہے


کینبرا: آسٹریلیا کو مستقبل قریب میں کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے 850 اور 2000 کے درمیان آسٹریلیا میں آنے والے خشک سالی کے سپیلز کا آب و ہوا کےمتعدد ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے اس غرض سے مطالعہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ مستقبل میں کیسے تبدیل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 20 ویں صدی میں جنوب مغربی اور مشرقی آسٹریلیا میں خشک سالی صنعتی دور سے پہلے کے زمانے کے مقابلے میں اوسطاً طویل تھی۔
اس کےنتائج کا تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا کہ آسٹریلیا کو مستقبل قریب میں طویل عرصہ تک جاری رہنے والے خشک سالی کے سپیلز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن کی طوالت میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ اضافہ ہو سکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے شریک مصنف جارجی فالسٹر نے کہا کہ ہمارے سامنے آنے والے نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ آسٹریلیا میں مستقبل میں کسی خشک سالی کا دورانیہ ان تمام مدتوں سے کہیں زیادہ طویل ہو سکتا ہے جس کا ماضی میں مشاہدہ کیا ہے اور یہ 20 سال یا اس سےبھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 18 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 13 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 22 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل