جی این این سوشل

پاکستان

پی آئی اےکی نجکاری کے لیے بولیاں طلب

بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، نجکاری کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی آئی اےکی  نجکاری کے لیے بولیاں طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خسارے کا شکار پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں جبکہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری اہم مرحلے پر پہنچ گئی، پی آئی اے نے نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں جبکہ نجکاری حکام کے مطابق کہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ نجکاری سےقبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیئے گئے، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دینا چاہتی ہے۔

نجکاری حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرز حکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔

حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔

تجارت

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے بڑھ کر 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی، یوو گیلنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کریں۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی۔  انہوں نے حماس کی متبادل گورننگ باڈی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

 گیلنٹ نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جلد ہی ہم سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو معاہدے کے ذریعہ واپس جانا چاہیے یا ان کی واپسی فوجی کارروائی کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع کے بارے میں گیلنٹ نے کہا کہ ہم اس تنازع کو انٹرویوز اور بیانات کے ذریعہ نہیں بلکہ بند کمروں میں حل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ی بات بھی قابل غور ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی روشنی میں نیتن یاہو اور فوج کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll