جی این این سوشل

صحت

امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف

متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف ہوا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔ اسے آئیسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی  و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات جیتنے والے جیت کر پریشان ہیں جبکہ ہارنے والے ہار کر بھی پریشان نہیں ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی دن میں آزاد ہوئے جبکہ بھارت آج کہاں کھڑا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کا حال پوری دنیا کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کےمَوقِف کی حمایت کرتا ہوں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll