جی این این سوشل

تجارت

ورلڈ بینک نے پاکستان میں موجودہ معاشی استحکام غیر پائیدا قرار دے دیا

سبسڈیز اور گرانٹس معیشت پر بوجھ ہیں، ورلڈ بینک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ بینک نے پاکستان میں موجودہ معاشی استحکام غیر پائیدا قرار دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ورلڈ بینک نے پاکستان میں موجودہ معاشی استحکام غیر پائیدا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سبسڈیز اور گرانٹس معیشت پر بوجھ ہیں۔ توانائی سمیت سرکاری اداروں میں مشکل اصلاحات ناگزیر ہیں۔

ورلڈ بینک نے پاکستان ڈولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ  آئندہ مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم اگلے تین سال کے دوران ملک کی جی ڈی پی کی شرح تین فیصد رہنے اور رواں مالی سال کے دوران 1.8فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.5 فیصد کی بجائے1.8 فیصد، سال 2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال 2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جب کہ مالی سال 2025 میں 15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ پنشن اور سول سروس کے شعبے میں بھی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی 2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ، رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک، مالی سال2025 میں 7.4 فیصد اور مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

حکومت مسلسل گھاٹے کے سورے کئے جا رہی ہے، سربراہ جمعیت علماء اسلام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ  الیکشن کرانے کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہوکر الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے پہلے ہم تحریک کا آغاز کر چکے ہیں،ہماری پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی،ہم دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کر چکے ہیں، دیگر جماعتیں ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح بھی ڈیلیور نہیں کر سکتی،اس وقت انتہائی کمزور حکومت ہے،ہم اپنے پرائے کی سیاست نہیں کرتے،ایسا ہوتا تو ہم حکومت کا حصہ ہوتے،پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے لیکن کابینہ میں نہیں،پیپلزپارٹی کو جس دن پریشانی ہوئی، حکومت کیلئے مسئلہ ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قوم ووٹ کو تحفظ فراہم نہیں کریگی تو ہم مسلسل غلامی کی طرف جائیں گے،میرے خیال سے حکومت ہے ہی نہیں،جب اپنے ہی چھوڑ کر چلے جائیں تو ایسے میں ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے، پیپلزپارٹی حکومتوں بنچوں پر بیٹھی ہوئی ہے، کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پنجاب کے کسان بہت مظلوم ہیں، جب گندم موجود ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی، عام کسان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔

مولانا کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ان کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا، موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح ڈیلیورنہیں کرسکتی، افغانستان کے ساتھ بھی جھگڑا جاری ہے، افغانستان براہ راست چین سے تعلقات قائم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھاٹے کے سودے ہم کر رہے ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے لوگ چمن بارڈر پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔ میرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلیٰ اور گورنر بنے ہیں، کوئی اور ہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیراعظم بنوں گا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے انہی لوگوں نے بنانے ہیں، انہی لوگوں کا ہماری فوج تحفظ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔

 تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آرکا بتاناہے کہ فتح2  راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سسٹم فتح-ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو ایویونکس،جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصل وواڈا کا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دینے کا مطالبہ

صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا ، اب شواہد دینا پڑیں گے، پریس کانفرنس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل وواڈا کا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دینے کا مطالبہ

سینیٹر فیصل واوڈانے کہاہے کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دیئے جائیں، صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا اب شواہد دینا پڑیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ اداروں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، اداروں کی کہیں مداخلت ہے تو ثبوت دیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔پردوں کے پیچھے بات نہ کریں کھل کر بات کریں۔بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیاجا رہا ہے۔صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا، ثبوت دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگیں مگرجواب نہیں آیا، جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آ رہی ہیں،کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلے گا، شواہد دینا پڑیں گے۔

سینیٹر نے کہاکہ بتایا جائے کس نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی؟ آرٹیکل 2کے تحت ججز بارے کہا گیا کوئی لالچ نہیں ہونی چاہئے،کوئی پیپر ورک ہے تو فراہم کیا جانا چاہئے،مداخلت کے شواہد لے آئیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،عوام میں شوک و شبہات بڑھ رہے ہیں،تاریخ جسٹس اطہر من اللہ کو یاد رکھے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہو گیاہے،امید کررہا ہوں جواب جلد آئے گا ، آنا چاہئے اور لیں گے،اب جو پاکستان میں پگڑی اچھالے گا ان کی پگڑیاں کا فٹبال ہم بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے دہری شہریت نہیں رکھ سکتےتو جج کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہوئے ہیں۔نسلہ ٹاور گِرا دیا گیا، بچے برباد ہو گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کیلئے شراب حلال اور ہمارے لئے حرام ہے۔سوشل میڈیا پر قدغن لگائیں مگر اپنی ذات کیلئے نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll