بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے، عمران خان


اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، ان کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے، مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار موجودہ اسٹیبشلمنٹ ہوگی، لوگ بنی گالہ سے اڈیالہ جیل تک سب چیزیں کنٹرول کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم سے کروانے کا حکم دیا جائے، بشری بی بی کا معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں، بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے معاملے پر انکوائری بھی کروائی جائے۔
دوسری طرف کھانے میں زہر ملانے پر بشریٰ بی بی کا ایک اور موقف سامنے آگیا۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ شب معراج کو میر ے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ملائے گئے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعد طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آنکھوں میں سوجن ، سینے اور معدے میں تکلیف رہتی ہے، کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔ جیل میں بھی کسی نے بتایا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا، اس کا نام نہیں بتاﺅں گی۔ اس سے پہلے بھی شہد میں کچھ ملایا گیا تھا اور اب کھانے میں ملایا گیا ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 5 hours ago

امریکی بحری بیڑے پر لینڈنگ کے دوران ایک اور سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 7 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 6 hours ago

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 5 hours ago

پاکستان نے بھارت کی طرف سےآئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے
- 2 hours ago

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 6 hours ago

نومئی کے مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
- 2 hours ago

لاہور میں کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ
- an hour ago

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 6 hours ago