پاکستان
القادر ٹرسٹ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے: بیرسٹر گوہر
بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بھی بے توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا کیس چل رہا ہے، یہ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے کہ ٹرسٹی خود کبھی مالک نہیں ہوتا، جب آزاد عدلیہ کے سامنے یہ کیسز آئیں گے تو ختم ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، فارم 45 کو فارم 47 میں شکست میں تبدیل کیا گیا اس پر بھی فیصلہ دیںا چاہیئے۔
پاکستان
گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی
گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، مرکزی تقریب یادگار شہداء چنارباغ میں ہوگی، آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔
یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی، گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔
ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔
گلگت بلتستان کی آزادی کی یاد میں ایک خوبصورت قومی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔
مقامی فنکاروں ذیشان حمزہ اور ہاشمی کی طرف سے پیش کیے جانے والے ترانے میں نہ صرف گلگت بلتستان کے دلکش مناظر کی نمائش کی گئی بلکہ یہاں کے لوگوں کی بہادری، ثقافت اور روایات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اپنی طاقتور دھنوں کے ذریعے، ترانہ جبر کے خلاف خطے کی جدوجہد کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے، کیونکہ مقامی آبادی نے پاکستان کے ساتھ اتحاد کے لیے بغاوت کا جھنڈا بلند کیا تھا۔
دنیا
صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا
غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔
اس کے علاوہ شام میں لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔
دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
دنیا
اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
اسپین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
جرم 3 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
کھیل ایک دن پہلے
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا