جی این این سوشل

علاقائی

سندھ حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات کا فیصلہ

اینٹی کرپشن میں قانونی اصلاحات لائیں گے، سردار محمد بخش

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ کے وزیر نے کہا کہ ۔

GNN ویب ڈیسک 18 منٹ پہلے شائع ہوا 03 اپریل 2024 03:26 PMBy ویب ڈیسک
سندھ حکومت محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات کرے گی سندھ حکومت محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات کرے گی
کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کا تربیتی اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ سردار محمد بخش کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دیگر افسران اور چیئرمین اینٹی کرپشن کو کرپشن کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


سردار محمد بخش نے کہا کہ جو بھی افسر بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2018 سے آج تک 59 سرکاری افسران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے 158 مقامات پر چھاپے مارے اور زون 9 میں 775 مقدمات درج کیے گئے۔


محکمہ کے وزیر نے کہا کہ اینٹی کرپشن میں قانونی اصلاحات لائیں گے۔ عوام کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

بیجنگ: چین کے مرکزی بینک کے گورنر پین گونگ شینگ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جہاں انہوں نے دو طرفہ مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان کے دو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد   اورنگزیب  نے جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ ساختی اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll